چیئرمین نیب نے ڈیوٹی کے دوران نیب افسروں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کر دی،

دفتری اوقات میں پرائیویٹ مہمانوں کی آمد اور ملاقات پر بھی پابندی ہوگی ،گریڈ 18 کے آفیسرز کیلئے یونفارم پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، ترجمان نیب

پیر 10 دسمبر 2018 22:01

چیئرمین نیب نے ڈیوٹی کے دوران نیب افسروں کے موبائل فون استعمال پر پابندی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قومی احتساب بیورو میں بہتری کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈیوٹی کے دوران نیب افسروں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ گریڈ 18 کے آفیسرز کیلئے یونفارم پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، اسی طرح نیب افسروں کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک نظام پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

دفتری اوقات میں پرائیویٹ مہمانوں کی آمد اور ملاقات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ صرف سرکاری کام کے سلسلہ میں ہی ملاقات ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ اعلیٰ سیاسی شخصیات سے میل ملاقاتوں پر چیئرمین نے نیب افسروں پر پہلے سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :