بھارت نے اپنا سب سے خطرناک میزائل چلا دیا

اگنی 5 ایٹمی وار ہیڈ لے جانے سمیت 5 ہزار کلومیٹر فاصلے تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے

muhammad ali محمد علی پیر 10 دسمبر 2018 19:39

بھارت نے اپنا سب سے خطرناک میزائل چلا دیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2018ء) بھارت نے اپنا سب سے خطرناک میزائل چلا دیا ہے۔ بھارتی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت نے جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ کر ڈالا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ ریاست اڑیسہ میں کیا گیا ہے۔

بھارتی دفاعی کام کا کہنا ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل 5 ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ بھارت کے اس جنگی جنون مین مبتلا اقدام پر پاکستان کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ کا آغاز کر رہا ہے۔ ایسے میں پاکستان کو بھی اپنے دفاع کیلئے موثر اقدامات کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :