شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ایم فل کے چار سیمینارز کا انعقاد

پیر 10 دسمبر 2018 22:05

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میںمختلف فیکلٹیوں کے زیرِ اہتمام ایم فل کے چار سیمینار منعقد ہوئے۔ فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے زیرِ اہتمام تین ایم فل سیمینار ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو کی صدارت میں منعقد ہوئے۔ ایم فل کے محققین برکت اللہ قریشی، نور محمد بوذدار اور نثار احمد ہتار نے اپنے اپنے سیمینار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم راہپوٹو کی رہنمائی میں کامیابی سے پیش کیئے۔

(جاری ہے)

سیمینار میں صدارت خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امداد حسین سہتو نے محققین کے کام کو سراہا اور سیمینارز کو کامیاب قرار دیا۔ فیکلٹی آف نیچرل سائنسز میں شعبہ باٹنی کے زیرِ اہتمام محقق منصور احمد ویسر نے اپنا ایم فل سیمینار ڈاکٹر ممتاز علی ساند کی رہنمائی اور ڈاکٹر عزیز احمداجن کی شریک رہنمائی میں پیش کیا۔ سیمینار کی صدارت ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر میر منصف علی ٹالپر نے کی اور سیمینار کو کامیاب قرار دیا۔ سیمیناروں میں اساتذہ، محققین، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :