شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے شکارپور کیمپس میں شعبہ انگریزی کے زیرِ اہتمام انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا

پیر 10 دسمبر 2018 22:06

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے شکارپور کیمپس میں شعبہ انگریزی کے زیرِ اہتمام انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں شعبے کی جانب سے آگاہی سیمینار اور واک منعقد کی گئی۔ کیمپس کے پرووائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید احمد حسین شاہ اور شعبے کے چیئرمین پروفیسر محبوب علی گولو نے واک کی قیادت کی اور سیمینار کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر سید احمد حسین شاہ نے کہا کہ انسانی زندگی کی بقا کیلئے انسانی حقوق کی فراہمی ضروری ہے۔ مہذب معاشرہ بغیر انسانی حقوق کے وقوع پذیر نہیں ہوسکتا۔ محبوب علی گولو نے انسانی حقوق کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اور اسرائیل کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی میں مصروف ہیں۔ سیمینار میں ذوالفقار علی راجپر، محمد علی شیخ اور آصف علی پھلپوٹو نے بھی خطاب کیا۔ سیمیناراور واک میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔