Live Updates

وزیراعظم عمران خان جس محنت ،صبر اور تحمل سے تمام وزراء کی کارکردگی جانچ رہے ہیں یہ انھی کا خاصہ ہے،

سو دن میں وزارتوں میں جو کام ہوئے ہیں پچھلے دس سال میں اس کا تصور بھی نہیں ہو سکتا تھا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

پیر 10 دسمبر 2018 22:09

وزیراعظم عمران خان جس محنت ،صبر اور تحمل سے تمام وزراء کی کارکردگی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جس محنت ،صبر اور تحمل سے تمام وزراء کی کارکردگی جانچ رہے ہیں یہ انھی کا خاصہ ہے، سو دن میں وزارتوں میں جو کام ہوئے ہیں پچھلے دس سال میں اس کا تصور بھی نہیں ہو سکتا تھا۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ 100دن کی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پیر کو منعقدہ اجلاس میں وزراء کی بریفنگ صبج 1130 شروع ہوئی جو شام تک جاری رہی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات