چیئرمین نیب نے ڈیوٹی کے دوران نیب افسران کے موبائل فون کے استعمال اور دفتری اوقات میں پرائیویٹ مہمانوں کی آمد اور ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی

دفتری اوقات میں پرائیویٹ مہمانوں کی آمد اور ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے نیب افسران کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک نظام پر عملدرآمد شروع

پیر 10 دسمبر 2018 22:09

چیئرمین نیب نے ڈیوٹی کے دوران نیب افسران کے موبائل فون کے استعمال اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس( ر) جاوید اقبال نے ڈیوٹی کے دوران نیب افسران کے موبائل فون کے استعمال اور دفتری اوقات میں پرائیویٹ مہمانوں کی آمد اور ملاقاتوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے نیب افسران کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک نظام پر عملدرآمد شروع کرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو میں بہتری کیلئے چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی جانب سے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈیوٹی کے دوران نیب افسران کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے گریڈ 18 کے آفیسر کیلئے یونیفارم پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ جاری کردہ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ دفتری اوقات میں پرائیویٹ مہمانوں کی آمد اور ملاقاتوں پر پابندی ہو گی۔

بیان کے مطابق صرف سرکاری کام کے سلسلے میں ہی ملاقات ہو سکے گی۔ چیئرمین نیب کی ہدایت پر نیب افسران کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک نظام پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ اعلیٰ سیاسی شخصیات سے میل ملاقاتوں پر چیئرمین نیب نے افسران پر پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :