سی آئی اے پولیس نے قتل، اندھے قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث گروہوں کے 15ملزمان کو گرفتار کر لیا

ملزمان کے قبضہ سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے‘ایس پی سی آئی اے عثمان اعجاز باجوہ

پیر 10 دسمبر 2018 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سی آئی اے پولیس نے قتل، اندھے قتل، ڈکیتی، رابری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 5گروہوں کے 15ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ یہ باتیں ایس پی سی آئی اے عثمان اعجاز باجوہ نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائیں۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سی آئی اے صدر انور سعید کنگرہ کے علاوہ سی آئی کے متعدد افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ سی آئی اے لاہور کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ وارابی عناصر کی بیخ کنی کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔ ایس پی سی آئی اے عثمان اعجاز باجوہ نے کہا کہ سی آئی اے کی مختلف ڈویژنز کی پولیس ٹیموں نے مختلف کاروائیوں کے دوران خطر خطرناک گینگ کے 15ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی،موبائل فونز، دیگر قیمتی اشیا اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی آئی اے اقبال ٹان نے گھریلو رنجش کی بنا پر تہرے قتل کی واردات میں ملوث 2ملزمان وقاص اصغر اور قربان علی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سی آئی اے سول لائن پولیس نے اندھے قتل کی واردات میں ملوث 3ملزمان نعمان، حامد افضل اور عبدالرحمن کو ٹریس کیا اور انہیں گرفتار کر کے آلہ قتل چھریاں برآمد کر لیں ہیں۔ ایس پی سی آئی اے نے مزید بتایا کہ سی آئی اے سول لائن پولیس نے چند روز قبل انار کلی میں ہونیوالی ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2ملزمان وقار عرف وکی اور اس کے ساتھی حسن علی کو گرفتار کر کے چھینے گئے 85لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز برآمد کر لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی سی آئی اے صدر انور سعید کنگرہ کی نگرانی میں تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے ڈکیتی ، راہزنی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2گروہوں کے 8ملزمان عدنان علی، حسین عارف، اقرار حسین، وارث علی، محمد نوید، محمد سہیل، وسیم اختر اور محمد شہبازکو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان گینگز کی گرفتاری سے لاہور کے کرائم گراف میں واضع کمی آئے گئی اور آئندہ بھی سی آئی اے پولیس جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے اپنی کوشش جاری رکھے گئی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر نے بہترین کارکردگی پر ڈی ایس پی انور سعید کنگرہ اور دیگر افسران و اہلکاروں کو شاباش دی۔