سرکاری سکولوں کے لئے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اور سائنس اور انجینئرنگ کے بہترین اصولوں پر مبنی ڈیزائن کی منظوری

پیر 10 دسمبر 2018 22:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان کی زیر صدارت اجلاس میں سرکاری سکولوں کے لئے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اور سائنس اور انجینئرنگ کے بہترین اصولوں پر مبنی ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میںوزیر اعلیٰ کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش ، سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر محمد اجمل اور چیف انجینئر سنٹرل ڈیزائن آفس شاہد حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر اکبر ایوب خان نے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ سرکاری سکولو ںکے لئے بننے والے ڈیزائن میں Soil testing کو خصوصی توجہ دی جانی چاہئے اور میٹریل Testing کے بعد PC-I بنایا جائے اور ڈیزائن میں بوقت ضرورت تبدیلی اور بہتری کی گنجائش بھی رکھنی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہاکہ ہر پرائمری سکول کے لئے ایک منفرد اور جدید ڈیزائن ہونا چاہئے تاکہ واضح پتہ چل سکے کہ یہ پرائمری سکول ہے اور اس میں گیٹ کے ڈیزائن کیساتھ ساتھ ہر پرائمری سکول میں بچوں کے کھیل کود کے لئے میدان اور جھولے ہونے چاہئیں۔

وزیر مواصلات وتعمیرات نے کہاکہ نئے ڈیزائن کے مطابق ہر سکول میں بچوں کے لئے پلے ایریا اور پلے گرائونڈ لازمی ہوگا۔ اس طرح بننے والے ڈیزائن کومعیاری یا Standarized ڈیزائن کہا جائے گا۔ انہوں نے ہدایات جاری کی کہ پی اینڈ ڈی کیساتھ اس سلسلے میںجاری کام کو بھی فوراً مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کام میںآغاز اور منصوبے کی تکمیل تک کم سے کم وقت رکھا جائے تاکہ عوام کو جلد ازجلد ان منصوبو ںکے فوائد مل سکیں۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ ہمارے دور حکومت میں جتنے بھی تعمیراتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ان میں بہترین ڈیزائنوںکی بہترین کوالٹی کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے اور تمام کام میرٹ پر ہو رہے ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ ہمارا بنیادی مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے اور اپنے منشور کے مطابق عوامی خدمت میں ہماری حکومت پیش پیش ہے۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے یہ بھی کہاکہ سکولوں کی تعمیر اور اندرونی بجلی کے نظام کاایک PC-I ہوگا اور ایک ہی ٹھیکیدار کو کام دیا جائے گا تاکہ تمام کام بروقت اور ایک ساتھ مکمل ہوسکے۔

انہو ںنے کہاکہ دونوں کاموں کا ایک ٹینڈر ہوگا اور تمام کام کے قوائد وضوابط کے مطابق مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اس طرح ہر ضلع میں ایک Consultant ہوگا جو کہ معیار اور مقدار کی نگرانی کرے گا اور ہماری تمام ترتوجہ کام کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ بہترین کوالٹی اور اعلی میٹریل پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :