لیگی ایم پی اے نا اہلی کیس، لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے

پیر 10 دسمبر 2018 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 103 سی( ن) لیگی ایم پی اے محمد جعفر کی نااہلی کی درخواست پر سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان اور لیگی ایم پی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار سجاول کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ بابر عوان عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف تھا کہ (ن) لیگی ایم پی اے محمد جعفر جعلی ڈگری کی بنیاد پر پی پی 103 سے الیکشن لڑ کر صوبائی اسمبلی کا ممبر بنا۔ لیگی ایم پی اے محمد جعفر نے کاغذات نامزدگی میں سال 2000 میں بی اے کی ڈگری حاصل کرنے ریکارڈ لگایا ہے۔ بابر اعوان ایڈو وکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ لیگی ایم پی اے محمد جعفر اس عرصہ کے دوران فیصل آباد جیل میں قید تھا۔جیل حکام نے بھی محمد جعفر کی بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کی تصدیق نہیں۔ عدالت لیگی ایم پی اے کی ڈگری جعلی قرار ہونے کی بنیاد پر محمد جعفر کو ناہل قرارا دے، پی پی 103 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا جائے۔