لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا

پیر 10 دسمبر 2018 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش کے بعد لاہور کا درجہ حرارت 9 سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

موسم میں تبدیلی آنے کے ساتھ لاہوریوں گرما گرم پکوڑے، حلوہ پوری اور سبز چائے کے ساتھ لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ شہریوں نے مہنگای کی وجہ سے لنڈا بازاروں کا رخ کر لیا لیکن لنڈا بازاروں میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غریب آدمی پریشان دکھائی دیئے جبکہ غریب آدمی کو سفید پوش کا بھرم رکھنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔