دھاندلی کی پیداوار اناڑی اور ناتجربہ کار حکومت کی بنیاد کھوکھلی ہے،طلال چوہدری

پیر 10 دسمبر 2018 22:15

دھاندلی کی پیداوار اناڑی اور ناتجربہ کار حکومت کی بنیاد  کھوکھلی ہے،طلال ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وسابقہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کہا ہے کہ دھاندلی کی پیداوار اناڑی اور ناتجربہ کار حکومت کی بنیاد نہایت کھوکھلی ہے پی ٹی آئی حکومت کے پاس نظام چلانے کیلئے کوئی پلاننگ نہیں اس وقت پی ٹی آئی اقرباپروری کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے ،تبدیلی کے دعوے دار حکمرانوں نے کسانوں کو ریلیف دینے کی بجائے جینے کا حق بھی چھین لیاہے شوگر ملز مالکان کے سامنے گھٹنے ٹیک کر غریب کسانوں کو نقصان پہنچایاہے نہ ہی گنا ملز میں پہنچا سکے اور نہ ہی گندم کی بوائی کرسکے کھاد اور زرعی ادویات قیمتیں بڑھاکر ثابت کردیا ہے کہ وہ عوام دوت نہیں بلکہ عوام دشمن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگی رہنما میاں محمد صدیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر اور چک نمبر 624ہری پور میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، طلال چوہدری ،رائے حیدر کھرل ایم پی اے 101پی پی ،چوہدری اکبر گجر ،آفتاب اکبر چوہدری ،میاں عبید اللہ،میاں عدنان ودیگرنے اشفاق بھٹی کے والد محترم ،سینئر صحافی منیر خاں نیازی کی وفات پر اظہار تعزیت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔