پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی 40 ہزار آسامیاں تاحال خالی

پیر 10 دسمبر 2018 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی 40 ہزار آسامیاں خالی پڑی ہیں، جن میں گریڈ 19 اور گریڈ 20 کے پرنسپلوں کی 500 آسامیاں، گریڈ 17 سے 18 کی 3600 آسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ گریڈ 14 اور 15 کی 30 ہزار آسامیاں پر کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اے ای او کی پنجاب میں 11 آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کے سکولوں میں 1200 اساتذہ کی آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ان خالی آسامیوں کا ڈیٹا ویب سائٹ پر ہی اپ لوڈ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ جونہی بھرتی پر پابندی اٹھائی جائے گی تو خالی آسامیوں کو پر کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :