Live Updates

تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں ، عمران خان کا نام تاریخ میں ناکام ترین سیاستدانوں میں لکھا جائے گا ،چوہدری ظہیر سلطان

تحریک انصاف کا حکومت میں آنا پاکستانی قوم کے ساتھ ہونے والا ناخوشگوار حادثہ ہے عمران خان جن گھوڑوں پر سوارہو کرحکومت میں آئے ہیں ان میں سے کوئی ایک بھی سواری کے لائق نہیں ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ کو زندہ رکھنے کیلئے پیپلز پارٹی کو دوبارہ متحرک کر رہے ہیں 27دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی ان کے شایان شان منائیں گے، انٹرویو

پیر 10 دسمبر 2018 22:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے عمران خان کا نام تاریخ میں ناکام ترین سیاستدانوں میں لکھا جائے گا تحریک انصاف کا حکومت میں آنا پاکستانی قوم کے ساتھ ہونے والا ناخوشگوار حادثہ ہے عمران خان جن گھوڑوں پر سوارہو کرحکومت میں آئے ہیں ان میں سے کوئی ایک بھی سواری کے لائق نہیں ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ کو زندہ رکھنے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کو دوبارہ متحرک کر رہے ہیں 27دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی ان کے شایان شان منائیں گے پارٹی کی51ویں یوم تاسیس کی تقریب میں مرکزی جنرل سیکریٹری سید نیئر حسین بخاری کی شرکت نے راولپنڈی کے کارکنوں کے جذبے کو نئی جلا بخشی ہے بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا روشن مستقبل ہے وہی پاکستان کو ان معاشرتی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ہمیں بلاول بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں پر اندھا اعتماد ہے ذولفقار علی بھٹو مکمل طور پر عوامی لیڈر تھے جو عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں اور بلاول بھٹو ہی بھٹو ازم کو زندہ رکھ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری ظہیر سلاطان نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کوئی ایک نمایاں کام نہیں کیا الٹا ہر ادارے کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے تحریک انصاف نے حکومت میں آتے ہی غریب مزدور سے ایک وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے جب غداروں کے بچوں کے ہاتھوں میں وزارت خزانہ دے دی جائے تو ملک میں ایسے ہی حالات پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان ماورائی دنیا کی باتیں کرتے ہیں انہیں لگتا ہے کہ کسی آلہ دین کے چراغ سے سب مسائل پلک جھپکتے ہی حل ہو جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہے حکومت پھولوں کی سیج نہیں ہے اس کے لئے جیلیں کاٹنا پرٹی ہیں ماریں کھانا پڑتی ہیں اور قربانیاں دینا پڑتی ہیںپاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے جتنے بھی کرپٹ کارکن تھے انھیں تحریک انصاف نے خلاف منشور نہ صرف پارٹی میں شامل کیا بلکہ اپنی پارٹی کی حکومت بنانے کے لئے انھیں وزارتوں سے بھی نوازا کیونکہ عمران خان جانتے ہیں کہ تحریک انصاف کے اپنے کارکنوں میں وہ اہلیت نہیں ہے ا نہوں نے کہا کہ جتنی طویل سزا جیل میں آصف علی زرداری نے کا ٹی کسی سیاستدان میں اتنی ہمت نہیں ہے اور عمران خان تو ویسے ہی نازک اور شاہانہ مزاج رکھتے ہیں جتنی عزت آصف علی زرداری نے عام کاکن کو دی ہے اتنی شائید کبھی کسی نے نہیں دی بے نظیر بھٹو نے انہیں مرد حر کا خطاب بہت سوچ سمجھ کر دیا تھا ان میں پارٹی کو مستحکم اور فعال رکھنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور جو لوگ ان کے خلاف بات کرتے ہیں ان کا کوئی نظریہ ہی نہیں ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا ڈرف عدالتی ٹرئل نہیں ہو بلکہ بار ہا میڈیا ٹرائل بھی ہوا ہے لیکن آ صف علی زرداری کی قیادت میں پارٹی اور کارکنان دونوں کے حوصلے بلند رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اسی چھتری کے سائے میں حکومت کرنے آئے ہیں جس کے سائے میں نواز شریف آئے تھے لیکن ابھی ابتدائی 100روزہ کارکردگی ہی تنقید کا نشانہ بن گئی ہے عدلیہ ، افواج پاکستان ، عوام کوئی بھی موجودہ حکومت سے مطمئن نظر نہیں آتا ملک بھر میں بے یقینی کی سی کیفیت ہے موجودہ اسمبلی میں لوٹوں کی بھرمار ہے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید چلا ہوا کارتوس ہے اس کے دھاگے بھی کہیں اور سے ہلائے جاتے ہیں شیخ رشید میں اتنی سکت نہیں ہے کہ وہ خود سے انتخاب جیت کر دکھائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات