اوورسیز پاکستانیوں کا وفد پرتگال سے کل پاکستان پہنچے گا

پیر 10 دسمبر 2018 22:28

لزبن ، لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) اوورسیز پاکستانیوں کا وفد پرتگال سے کل(منگل کو ) پاکستان پہنچے گا تفصیلات کے مطابق پرتگال میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کا چھ رکنی وفد آج لزبن سے لاہور پہنچے گا وفد میں لزبن یونیورسٹی کی ڈاکٹر ثریہ منظور، ڈاکٹر سہیل احمد، ڈاکٹر صدف، راجہ حسنین نواز، اور سید خالد عباس شامل ہیں جبکہ وفد کی قیادت ضیائ سید کر رہیf ہیں پرتگال سے آنے والا وفد وفاقی وزرا اور وفاقی حکومت کے مختلف ڈویڑنوں کے اعلی حکام سے ملاقات کرئے گا اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پاکستان میں مختلف سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت اور مسقل منصوبہ بندی سے آگاہ کرئے گا وفد کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایسے سرمایہ کاروں کو لانا چاہتے ہیں جو کہ سرمایہ کاری کے ساتھ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی مستقل بنیادوں پر فراہم کریں تمام پراجیکٹ مکمل اور تیار شدہ ہیں لیکن سرمایہ کاروں کے تحفظات پر حکومت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تا کہ پرتگال میں مقیم پاکستانی تارکین وطن ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو کمیونٹی کے مسائل سے بھی آگاہ کریں گئے۔