Live Updates

اٹھارویں ترمیم کے خلاف ہونیوالے تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، آفتاب شیر پائو

پی ٹی آئی حکومت نے اب تک پارلیمنٹ کو مفلوج کر رکھا ہے، کمیٹیاں نہ ہونے سے قانون سازی نہ ہو سکی ملک آرڈیننس سے نہیں چلتی پارلیمنٹ کو قومی معاملات پر بائی پاس کیا جا رہا ہے کر تار پور راہداری پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن افغانستان بارڈ رپر بھی تجارت کو فروغ دینے کیلئے افغانستان کیساتھ اچھے تعلقات استوار کریں، تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 10 دسمبر 2018 22:28

اٹھارویں ترمیم کے خلاف ہونیوالے تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے خلاف ہونیوالے تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے پی ٹی آئی حکومت نے اب تک پارلیمنٹ کو مفلوج کر رکھا ہے کمیٹیاں نہ ہونے کی وجہ سے قانون سازی نہ ہو سکی ملک آرڈیننس سے نہیں چلتی پارلیمنٹ کو قومی معاملات پر بائی پاس کیا جا رہا ہے جب کنٹینرپر تھے تو پارلیمنٹ کی تذلیل کی اب آرڈیننس کے ذریعے پارلیمنٹ کی تذلیل کی جا رہی ہے عام انتخابات میں پشتون قیادت کو ہرایا گیا منظور پشتون کی سندھ اور بلوچستان میں داخلے پر پابندی کی مذمت کر تے ہیں نقیب مسعود کے قا تلوں کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والوں پر صوبوں میں پا بندی عائد کی جا رہی ہے قومی وطن پارٹی چاہتے ہیں کہ افغانستان کیساتھ امن ہو افغانستان میں امن قائم کئے بغیر پاکستان میں امن ناممکن ہے کر تار پور راہداری پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن افغانستان بارڈ رپر بھی تجارت کو فروغ دینے کے لئے افغانستان کیساتھ اچھے تعلقات استوار کریں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے صوبائی کنو نیئر سمیع اللہ لونی، جلیل خان بازئی، امان اللہ بازئی ، افتخار درانی سمیت پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد بلوچستان کا پہلا دورہ ہے ملک کی سیاسی صورتحال بھی کچھ ٹھیک نہیں ہے سو دن کی کارکردگی مکمل ہو گئی مگر کارکردگی صفر ہے اقتصادی صورتحال بھی تشویشناک ہو چکے ہیں سو دن میں پچھلی حکومت پر تنقید کے علاوہ کوئی کارکردگی نہیں دکھائی گئی عمران خان نے اقتدار سے قبل کہا ہے کہ اقتدار میں آکر لوٹا ہوا پیسہ واپس کرینگے اور کرپشن کرنے والوں کے خلاف کا رروائی کرینگے اقتصادی حالات بہتر کرینگے مگر اقتدار میں آتے ہی کچکول اٹھا کر چین اور سعودی عرب گئے اور دونوں ممالک کو منت سما جت کی مگر تمام تر صورتحال کے باوجود حالات بہتر نہیں ہوئی اور ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی ہوئی آئی ایم ایف کے پاس جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کریں کیونکہ اس گھمبیر صورتحال میں روپے کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اب تک مفلوج ہے کمیٹیاں نہ ہونے کی وجہ سے قانون سازی نہ ہو سکی ملک آرڈیننس سے نہیں چلتی پارلیمنٹ کو بائی پاس کیا جا رہا ہے جب کنٹینر پر تھے بھی پارلیمنٹ کی تذلیل اب آرڈیننس کے ذریعے پارلیمنٹ کی تذلیل کی جا رہی ہے حکومت میں ہو تے ہوئے اپوزیشن کا کردار ادا کی جا رہی ہے عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے کردار سے متفق ہے اگر یہ بات کوئی اور جماعت کر تا تو فوج کے ترجمان کی طرف سے ٹویٹ آجا تے تھے مگر اب تک ایسا کچھ نہیں ہوا خارجہ پالیسی بھی سمجھ میں نہیں آرہی سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر قرضہ لیا مگر پارلیمنٹ کو قرضے سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد نہ لیا گیا جب دو ممالک کے درمیان معاہدے ہو تے ہیں تو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جاتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حال ہی میں ہندوستان کیساتھ تجارت کے حوالے سے کرتار پور راہداری گیٹ کا افتتاح کیا گیا جس پر ہمیں خوشی ہے مگر افغانستان بارڈر پر مشکلات آرہی ہے ماضی میں تجارت پانچ ملین ڈالر سے کم ہو کر تین بلین ڈالر پر پہنچ گئی انڈیا کے بجائے افغانستان کیساتھ اچھے تعلقات ہونی چا ہئے انہوں نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کو ری ڈیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے اور اس حوالے سے ہم ہر فورم پر احتجاج کرینگے حال ہی میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ مغربی روٹ سی پیک کا حصہ نہیں قومی وطن پارٹی اس حوالے سے بھر پور احتجاج کرینگے مغربی روٹ نکالنے سے سی پیک کا کوئی فائدہ نہیں آفتاب احمد شیر پائو نے کہا ہے کہ احتساب ہونا چا ہئے بلا تفریق ہو علیمہ خان کے احتساب پر تمام ادارے کشمکش کا شکار ہے انہوں نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پشتون قیادت کو نظرانداز کیا گیا انہوں نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے ایک بااختیار کمیشن بنا کر تمام افراد کو بازیاب کرایا جائے منظور پشتون کی سندھ اور بلوچستان میں داخلے پر پابندی کی مذمت کر تے ہیں نقیب مسعود کے قا تلوں کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والوں پر صوبوں میں پا بندی عائد کی جا رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات