Live Updates

مشیر تعلیم خیبرپختونخوا نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کوہاٹ کے نومنتخب کابینہ سے حلف لے لیا

پیر 10 دسمبر 2018 22:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے اتوار کی شام ایک سادہ مگرپُر وقار تقریب میںآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کوہاٹ کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تعلیم نے کہا کہ سرکاری مشینری میں کلرک برادری کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے لہٰذا وہ ایمانداری اور دیانتداری سے اپنا کام کریں اور عوام کی بے لوث خدمت کواپناشعار بنائیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ملک سے کرپشن کے خاتمے ،اچھی طرز حکمرانی متعار ف کرانے اور معاشی استحکام کے لئے مینڈیٹ ملا ہے اور اس اہم مشن کو پورا کرنے کے لئے سرکاری مشینری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یقین واثق ہے کہ تمام سرکاری مشینری بشمول کلرک برادری اس مشن میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ضیاء اللہ بنگش نے سرکاری ملازمین کے مسائل ومشکلات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس کاپوراپوراادراک ہے اورانہیں ریلیف دینا حکومتی پلان میںشامل ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات