ویرات کوہلی کا ایک اور اعزاز، 20 مرتبہ ٹاس جیتنے کے بعد تمام میچز میں ناقابل شکست رہے

پیر 10 دسمبر 2018 22:40

ویرات کوہلی کا ایک اور اعزاز، 20 مرتبہ ٹاس جیتنے کے بعد تمام میچز میں ..
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، 20 مرتبہ ٹاس جیتنے کے بعد تمام میچز میں ناقابل شکست رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوہلی نے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد جب بھی ٹاس جیتا تو ان کی ٹیم شکست سے محفوظ رہی، کوہلی نے اب تک مجموعی طور پر 20 میچز میں ٹاس جیتا جن میں سے 17 میچز میں بھارتی ٹیم نے فتوحات حاصل کیں جبکہ تین میچز ڈرا ہوئے، کوہلی دنیا کے پہلے کپتان ہیں جنہیں ٹاس جیتنے کے بعد شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا، سابق آسٹریلوی کپتان ڈان بریڈمین اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے دس مرتبہ ٹاس جیتا جن میں سے آسٹریلوی ٹیم نو میں کامیاب رہی جبکہ ایک میچ ڈرا کھیلا۔

۔

متعلقہ عنوان :