بگ بیش لیگ، آسٹریلوی کرکٹر کرس لین برسبین ہیٹ کے کپتان مقرر ہو گئے

پیر 10 دسمبر 2018 22:40

بگ بیش لیگ، آسٹریلوی کرکٹر کرس لین برسبین ہیٹ کے کپتان مقرر ہو گئے
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) آسٹریلوی بلے باز کرس گیل رواں ماہ شیڈول بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی قیادت کریں گے۔ برسبین ہیٹ کی ٹیم 19 دسمبر کو دفاعی چیمپئن ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف میچ سے مہم کا آغازکرے گی۔

(جاری ہے)

کرس لین نے اپنے بیان میں کہا کہ برسبین ہیٹ کا کپتان مقرر ہونا میرے لئے باعث اعزاز بات ہے، کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے فتوحات دلا کر کلب حکام کی توقعات پر پورا اتروں۔۔