قومی اسمبلی اجلاس،کراچی میں محفل میلاد پر دھماکے پر ایم کیو ایم کی شدید مذمت

پیر 10 دسمبر 2018 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی اجلاس میں کراچی میں محفل میلاد پر دھماکے پر ایم کیو ایم کی شدید مذمت ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے کہا کہ کراچی میں محفل میلاد پر دھماکہ کرکے ایک مذموم حرکت کی گئی ہے اور ایم کیوایم واقعہ کی مذمت کرتی ہے ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے محفل میلاد کیلئے باقاعدہ اجازت لی تھی اور ابھی بھی عوام دشمن عناصر کراچی میں چھپے ہوئے ہیں جو کراچی کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں محفل میلاد میں ایم کیو ایم کے ننونئیر ڈاکٹر فاروق ستار بھی موجود تھے دشمن عناصر ملک میں فتنہ پھیلانا چاہتے ہیں جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں شیخ صلاح الدین کا کہنا تھا کہ کراچی میں تجاوزات کے نام پر غریبوں کے کاروبار کو ختم نہ کیا جائے ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن غریبوں کے روزگار خرم نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ آپریشن کے نتیجہ میں بے روزگاری جنم لے رہی ہے بے روزگاری کے نتیجہ میں مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں اس کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

شاہد عباس