راولپنڈی اورگردو نواح میں بارش سے موسم انتہائی خوشگوار

رواںسیزن کی پہلی برف باری سے ملکہ کوہسار مری نے بھی سفید چادر اوڑھ لی،سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کر لیا مسلسل بارش ، برفباری اور دھند کے باعث نیواسلام آبادانٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اندرون و بیرون ملک کے درمیان 11پروازیں منسوخ بارش نے کلین اینڈ گرین پروگرام کی قلعی بھی کھول دی

پیر 10 دسمبر 2018 22:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی اورگردو نواح میں پیر کی علی الصبح شروع ہونے والی بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا جبکہ رواںسیزن کی پہلی برف باری سے دیگر پہاڑی علاقوں کے ساتھ ملکہ کوہسار مری نے بھی سفید چادر اوڑھ لی برفباری کے باعث بڑی تعداد میںسیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کر لیاتاہم مسلسل بارش ، برفباری اور دھند کے باعث نیواسلام آبادانٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اندرون و بیرون ملک کے درمیان 11پروازیں منسوخ کر دی گئیںجبکہ راولپنڈی شہر میں بارش نے کلین اینڈ گرین پروگرام کی قلعی بھی کھول دی نالوں اور نالیوںکی صفائی نہ ہونے کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں گندا پانی جمع ہو گیا جا بجا جبکہ گلیوں اور گھروں سے کواڑا نہ اٹھائے جانے کے باعث کوڑا کرکٹ اور گندگی ہر طرف پھیلی رہی ملکہ کوہسار میں سیاحوں کے رش اور ممکنہ حادثات سے بچنے کے لئے سٹی ٹریفک نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مری میںپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی ہے سیاحوں کو ٹریفک سہولیات کے ساتھ مدد اور معاونت فراہم کریں گی جبکہ سیاحوں صرف پٹرول گاڑی پر ہی مری آئیںاورٹو چین بھی ساتھ رکھیںروڈ پر گاڑی کھڑی کر کے سیلفیاں نہ بنائیں تاکہ باقی ٹریفک متاثر نہ ہوگاڑی کی بیٹری اچھی حالت میں رکھیں تاکہ شدید سردی میں بھی گاڑی بآسانی سٹارٹ ہو جائے پیٹرول کا ٹینک فل رکھیںغلط پارکنگ کسی صورت نہ کریںجبکہ معاونت، مدد اور رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519269200 پر رابطہ کریںادھرراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش اور خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر اندرون و بیرون ملک کے درمیان11 پروازوں کی آمدورفت منسوخ کر دی گئی اسلام آباد سے کراچی،گلگت،سکردو،بہاولور کی دوطرفہ پروازیں منسوخ نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے شارجہ اوراسلام آبادکے علاوہ سعودی عرب کے شہر ریاض سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی دریں اثنا بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح 6فٹ تک بلند ہوگئی ریسکیو 1122، واسا سمیت محکموں کو الرٹ کردیا گیاجبکہ راولپنڈی شہر اور مضافات کے علاوہ تمام دن وقفے وقفے سے جاری رہنے والی مسلسل بارش سے ڈھوک کالا خان، ندیم کالونی، صادق آباد، شکریال سمیت متعدد علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیاجہاں پر مختلف مقامات پر جمع شدہ کوڑا کرکٹ اور گندگی بھی پانی میں شامل ہونے سے ہر طرف غلاظت پھیلی رہی ۔