صدر مملکت کی روزہ رسولؐپر حاضری، نماز ظہر ادا کی

ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کئے، ملکی ترقی ، خوشحالی اور امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگیں

پیر 10 دسمبر 2018 22:54

صدر مملکت کی روزہ رسولؐپر حاضری، نماز ظہر ادا کی
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے روزہ رسولؐ پر حاضری دی اور نمازظہر ادا کی ۔ پیر کو صدر مملکت عارف علوی نے ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگیں۔ صدر مملکت تاریخی قبرستان جنت البقیع گئے اور فاتحہ خوانی کی ۔ قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آمد پر ا ن کا بھرپور خیر مقدم کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔