سپریم کورٹ، سندھ حکومت نے معذور افراد سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی

پیر 10 دسمبر 2018 23:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ میں سندھ حکومت نے معذور افراد سے متعلق ا پنی رپورٹ جمع کراتے ہوئے واضح کیا ہے گزشتہ پانچ سال کے دوران وفاقی حکومت نے سندھ کو زکواة کی مد میں 6 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد رقم اداکی ہے۔

(جاری ہے)

پیرکو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے تعلیم کی مد میں سندھ سے تعلق رکھنے والے 89 معذور افراد کو دو کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد ادا کئے، اسی طرح دینی مدارس کے 221 معذور افراد کو 51 لاکھ 97 ہزار روپے ادا کئے گئے جبکہ صحت اور بحالی کی مد میں چار ہزار معذور افراد پر پچاس کروڑروپے خرچ کئے گئے ، وفاقی حکومت نی148 معذور خواتین کی شادیوں کیلئے 14 کروڑ 48 لاکھ روپے خرچ کئے جبکہ پانچ سال میں مجموعی طور پر 47 ہزار سے زائد معذور افراد پر 73 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی گئی ہے۔