Live Updates

حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے نیب عمران خان کا سیاسی ہتھیار بن گیا ہے،ہمایوں خان

پیر 10 دسمبر 2018 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کے صدر ہمایوں خان نے نیب کی طرف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس بھیجنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے اور یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ نیب عمران خان کا سیاسی ہتھیار بن گیا ہے جو انتہائی شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

ہمایوں خان نے کہا کہ احتساب کی آڑ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کو ہمیشہ انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مخالفین جب سیاسی میدان میں شکست سے دوچار ہوتے ہیں تو احتساب کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔ ہمایوں خان نے کہا کہ نیب پختونخواہ میں تو گونگا بہرا بنا ہوا ہے اور نہ ہی نیب میں یہ جرا ٴت ہے کہ وہ علیمہ خان کو بلائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میں اپوزیشن کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں ہے اس لئے اپنے سیاسی مخالفین کو نیب کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد احتساب کی آڑ میں انتقامی کارروائیوں کی مذاحمت کریں گے۔نطارق ورک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات