آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں بے قاعدگیوں کے انکشاف پر سندھ حکومت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہیں کررہی ہے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی
سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں نہ بنیں تو انتہائی اقدام پرمجبورہونگے ،پیپلزپارٹی کیلئے اسمبلی کا اجلاس چلانا مشکل ہوجائیگا ، ایم کیوایم فاشزم، بھتہ خوری اور دہشتگردی ترک کرگئی ہے ایم کیوایم اب قومی دھارے کی سیاست کررہی ہے ہم نہیں چاہتے کہ کسی جماعت کو دیوار سے لگایاجائے،فردوش شمیم نقوی
پیر 10 دسمبر 2018 23:24
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے ایک سودن مکمل ہونے کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرخرم شیرزمان اورتحریک انصاف کے دیگرارکان سندھ اسمبلی میں بھی موجود تھے۔ اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی نے کہاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے دوچہرے سامنے آرہے ہیں،حکمراں پیپلزپارٹی جمہوریت کے ساتھ کھیل رہی ہے،قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کیلییمانگ رہی ہیجبکہ قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیرکاسبب اپوزیشن ہے۔ انہوں نے کہاکہ سند اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کیلییاپوزیشن نے نام دے دیے مگرنوے روز گزرنے کے بعد بھی سندھ اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی نہیں بنی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے لیے 14قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگی ہے ،پیپلزپارٹی نے آٹھ سے دس قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر اتفاق کیا ہے سندھ میں اکتوبر سے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کامرحلہ التوامیں ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ایم کیوایم فاشزم، بھتہ خوری اور دہشتگردی ترک کرگئی ہے ایم کیوایم اب قومی دھارے کی سیاست کررہی ہے ہم نہیں چاہتے کہ کسی جماعت کو دیوار سے لگایاجائے،ہمارے پاس اکثریت نہیں ہے ہمیں اتحادی درکار تھے ،اتحادیوں کو ڈیل کرنے کے بہت سارے طریقے ہیں،ایک طریقہ وہ ہے جسکا ذکرعمران خان نے کیا۔ مڈٹرم الیکشن پرکوئی اعتراض نہیں ہے اگراکثریت نہ رہی تو قوم کے سامنے جائینگے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی میثاق جمہوریت کی داعی اور روایات کاذکر کرتی ہے،پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کودی جانی چاہیئیاگر جمہوریت پریقین رکھتے ہیں توپیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کودے۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ ترین حکومتوں میں سندھ حکومت کانام اتاہے سندھ میں حکومت کو سو دن گزرگئے گیارہ سال سے پیپلزپارٹی سندھ میں حکمراں ہیکیسے ممکن ہے کہ جن کے اکاونٹس کا اڈٹ ہونا ہے وہ پیپلزپارٹی کرسکے،چوری کرنیوالے اپنا فیصلہ کیسے کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں بے قاعدگیوں کے انکشاف پرسندھ حکومت قائمہ کمیٹی کی تشکیل نہیں کررہی ہے سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹییز نہ بنیں تو ہم انتہائی اقدام اٹھائیں اورحکومت کے لیے سندھ اسمبلی کا اجلاس چلانا مشکل ہوجائیگا۔ رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہاکہ جو پارٹی پہلے حکمراں اور اج اپوزیشن میں ہے وہ دوسال تک پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ لے،ہم تو چاہتے تھے کہ قومی،اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی پیپلزپارٹی کو دیں مگرپیپلزپارٹی ن لیگ کی بغل بچہ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں سیاسی بنیادوں پرچائنہ کٹنگ ہوئی ہے ،وسیم اخترآنکھیں بندکرکے میئرنہیں بنے انہیں تمام حقائق کا علم ہے پبلک پارکس پرقبضہ کرکے مونومنٹس بنائے گئے رفاہی پلاٹس پرشادی ہالز بناکراربوں روپے کمائے گئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.