کرپشن نے ملک کو مقروض اور عوام کے حقوق کا استحصال کیا ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

تعمیری وفلاحی اور سماجی کاموں کو تقویت دے کر ہی ملک کو معاشی بحران سے نکالا جاسکتا ہے ،ثروت اعجاز قادری

پیر 10 دسمبر 2018 23:25

کرپشن نے ملک کو مقروض اور عوام کے حقوق کا استحصال کیا ہے،سربراہ پاکستان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کو مقروض اور عوام کے حقوق کا استحصال کیا ہے ،اشیاء خوردنوش کے ساتھ ادویات کی قیمتوں میں ہو شرباء اضافہ افسوناک ہے ،حکومت مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ،کرپشن کرنے والوں کو سزا ملنا شروع ہوئی تو ملک آگے بڑھنا شروع ہوجائے گا ،کرپشن اور سود کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے حکمرانوں عوامی منشاء وسوچ کو عملی جامہ پہنانا ہوگا ،مشرقی پاکستان کے علیحدہ ہونے کی اہم وجہ کرپشن اور غریبوں کا استحصال تھا ،پانی بجلی گیس سمیت ہر چیز پر غریب سے ٹیکس وصولی کے باوجود استحصال ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ،علامہ شاہ احمد نوارنی کی اسلام اور ملک کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کی تحریک میں علامہ شاہ احمد نورانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پرسماجی وفلاحی تنظیموں کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بلاتفریق انسانی حقوق کے تحفظ اورعدل کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ،قائد اعظم کو حکمران آئیڈیل مانتے ہیں تو محروم کو چھت غریب کو روٹی اور مظلوم کو انصاف فراہم کرنا ہوگا،معیشت میں تعمیری کردار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،تعمیری وفلاحی اور سماجی کاموں کو تقویت دے کر ہی ملک کو معاشی بحران سے نکالا جاسکتا ہے ۔