اے ون ٹی وی آج نیوز یو کے نے گزشتہ ماہ اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے رپورٹرز کو ایوارڈز سے نوازا

سب سے زیادہ رپورٹس کا ایوارڈ، لندن لے اڑا، سب سے اچھی رپورٹ لیڈز سے اور سب سے اچھی رپورٹنگ مانچسٹر کا مقدر ٹھہری

پیر 10 دسمبر 2018 20:48

اے ون ٹی وی آج نیوز یو کے نے گزشتہ ماہ اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2018ء) اے ون ٹی وی آج نیوز یو کے کی ٹیم میں ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ رپورٹس کرنے کا ایوارڈ لندن سے احمد عتیق نے اپنے نام کیا اور لیڈز کے آصف ذوالفقار کو ایک ماہ کے دوران سب اچھی رپورٹ دینے کا ایوارڈ ملا جبکہ مانچسٹر سے میاں عامر علی گزشتہ ایک ماہ میں اچھے رپورٹر قرار دیئے گے ہیں۔

اے ون ٹی وی کے چیئر مین مبین رشید، ڈائریکٹر زاہد بھٹی، ڈائریکٹر نیوز اسد ملک، بیورو چیف یو یو کے و یورپ محمد رفیق مغل اور ڈائریکٹر شوبز جمشید ریاض نے رپورٹرز کی کارکردگی پہ اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اچھی کارکردگی پر انھیں مبارک باد پیش کی ہے۔

قبل ایں اے ون ٹی کے برمنگھم سٹوڈیوز میں ماہانہ صحافتی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے اے ون ٹی آج نیوز نمائندگان نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں ڈائریکٹر نیوز اسد ملک، بیورو چیف یو کے و یورپ محمد رفیق مغل، بیورو چیف مڈلینڈ متین صحرائی اور ڈائریکٹر زاہد بھٹی نے بطور ٹرینر اپنے اپنے سیشنز سے خطاب کیا اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ تربیتی نشت سے چیئر مین اے ون ٹی وی مبین رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سچائی کو منظر عام پر لانے کے نصب العین پر کاربند ہیں۔ اے ون ٹی وی مکمل کمیونٹی چینل بن چکا ہے جسے عوام کی تائید حاصل ہے اسی عوامی حمایت کے سبب یہ عوام کا مقبول چینل بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :