Live Updates

پاکستانی تاریخ میں وفاقی کابینہ کا طویل ترین اجلاس کھانے کے بغیرچلتا رہا

بغیر کسی وقفے کے جاری رہنے والے اس اجلاس میں کھانے کی جگہ اسنیکس پیش کئیے گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 10 دسمبر 2018 20:48

پاکستانی تاریخ میں  وفاقی کابینہ کا طویل ترین اجلاس کھانے کے بغیرچلتا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10 دسمبر 2018ء) :وفاقی کابینہ کے طویل ترین اجلاس میں وزراء نے وزیراعظم سے کھانے کا مطالبہ کیا تو ان کی تواضع اسنیکس سے کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزراء کی سوروزہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس ختم ہو چکا ہے۔اجلاس میں وفاقی کابینہ کے 100روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی کارکردگی پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کرداد دی۔

اجلاس میں شیخ رشید کی کارکردگی کو سب سے بہترین قرار دیا گیا۔اسی طرح اجلاس میں دوسرے نمبر پر وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی کارکردگی کو بہترین قرار دے دیا گیا ہے۔ دوران اجلاس کے دوران وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سو دن کی کارکردگی کے حوالے سے وزراء کی بریفنگ جو ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوئی اور اب بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم جس محنت، صبر اور تحمل سے تمام وزراء کی کارکردگی جانچ رہے ہیں یہ انہی کا خاصہ ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ سو دن میں وزارتوں میں جو کام ہوئے ہیں پچھلے دس سال میں اس کا تصور بھی نہیں ہو سکتا تھا۔ فواد چودھری نے کہا کہ مجھے لگتا نہیں کہ میں بریفنگ کر پاؤں گا کیونکہ ابھی میٹنگ ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔پاکستانی تاریخ میں وفاقی کابینہ کا طویل ترین اجلاس اختتام پذیر ہو چکا ہے ۔

ساڑھے آٹھ گھنٹے جاری رہنے والے اس اجلاس میں کسی قسم کا کوئی وقفہ نہیں لیا گیا۔اس اجلاس میں 9 گھنٹے وزراء کو بٹھایا گیا مگر پھر بھی کھانے کے لیے کوئی کھانا پیش نہیں کیا گیا۔بھوک لگنے پر وزرا نے جب وزیر اعظم سے کھانے کا تقاضا کیا تو وزیر اعظم کی جانب سے حسب عادت کوئی مثبت ردعمل نہیں دیا گیا اور تواضع کے لیے صرف اسنیکس پیش کئیے گئے۔تاہم اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بیان میں اس بات کی نفی کی ہے اور انکا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں کھانا دیا گیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات