Live Updates

ضلع ناظم پشاور نے آر ایچ سی متنی میں مکمل ہونے والا ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کردیا

پیر 10 دسمبر 2018 23:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ضلع ناظم محمد عاصم خان نے گزشتہ روز ساڑھے سات لاکھ روپے کی لاگت سے آر ایچ سی متنی میں مکمل ہونے والا ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین شمس الباری متنی کے ڈسٹرکٹ ممبر طلا محمد ،ْ ٹائون ممبر قادر نواز ،ْ پبلک ہیلتھ ایکسین عرفان خان سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ موجود تھے۔

اس سے قبل ضلع ناظم نے آر ایچ سی متنی میں 66 لاکھ روپے کی لاگت سے سولر پینل اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی لاگت سے ہسپتال کے لئے ادویات و فرنیچر کی خریداری کے لئے مختص کر دی جس سے لیبارٹری ٹیسٹوں اور او پی ڈی کی سہولیات میں بہتری آئی ہے اور آر ایچ سی میں او پی ڈی مریضوں کی تعداد ڈبل ہو گئی ہے جس سے مقامی دیہی علاقوں کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات ہونے سے پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وژن اور مقامی حکومت کی مدد سے عوام کو اپنے ہی علاقوں میں صحت کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے اور دیہی مراکز صحت میں سولر پینل کی تنصیب‘ طبی سہولیات لیبارٹری کی سہولت کے بعد ایمرجنسی سروس شروع کرنے سے سڑک اور گھریلو حادثات میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد اور فسٹ ایڈ میں مدد مل جائے گی اور معمولی زخمیوں کو اب پشاور شہر میں شفٹ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات