سروس ٹریبونل نے سیکرٹری کے پی اسمبلی کی تعیناتی کالعدم قراردے دی

پیر 10 دسمبر 2018 23:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) سروس ٹریبونل نے سیکرٹری کے پی اسمبلی کی تعیناتی کالعدم قراردے دی۔سروس ٹریبونل نے سیکرٹری نصر اللہ خٹک کے خلاف کفایت اللہ خان افریدی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

ٹریبونل نے کفایت اللہ افریدی کو سیکرٹری کے عہدے پر بحال کر دیا۔گزشتہ حکومت میں نصر اللہ خٹک کی تعیناتی کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا تھاتاہم سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے سپیکر منتخب ہونے کے بعد نصراللہ خٹک کو دوبارہ سیکرٹری تعینات کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :