آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے نائب وزیر خارجہ کوانگ چوان ژو کی ملاقات

باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون میں اضافے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 10 دسمبر 2018 23:33

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے نائب وزیر خارجہ کوانگ چوان ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیر کو جی ایچ کیو میں چین کے نائب وزیر خارجہ کوانگ چوان ژو نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون میں اضافے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات سدا بہار ہیں اور یہ تعلقات باہمی اعتماد اور اعتماد سازی پر مبنی ہیں۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی قربانیوں اور بہادری کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔