خلیجی ممالک میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کے مسائل سے واقف ہیں ،وفاق حکومت

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے پاکستان مشن مقدمات کیلئے قانونی معاونت فراہم کرتا ہے ، قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات میں جواب بکا خیل آئی ڈی پیز کا کیمپ پاک فوج اور فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام ہے ، کیمپ کے چار فیز ہیں جو دیئے گئے وقت میں 32 سو خاندانوں اور 19 ہزار 200 افراد کو رہائش دینے کی استعداد رکھتے ہیں ، افغانستان میں 25 قیدی ایسے بھی ہیں جو اپنی سزائیں کاٹ چکے ہیں ، 17 قیدی پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی لئے ہر ایک پر200 امریکی ڈالر خرچ کرکے پاکستان لایا گیا ، انڈونیشیاء نے پاکستان کے کینو پر عائد پابندی ختم کردی ، چائنہ پاکستان کے درمیان 15 معاہدے ہوئے ، سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے چین میں قید پاکستانیوں کو اجازت ہوگی وہ اپنی باقی کی سزا پاکستان میں پوری کر سکیں گے، حکومتی اراکین کا اجلاس میں مختلف سوالوں کے جواب کے دوران اظہار خیال

پیر 10 دسمبر 2018 23:37

خلیجی ممالک میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کے مسائل سے واقف ہیں ،وفاق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ حکومت خلیج ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہے، پاکستانیوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے پاکستان مشن مقدمات قانون کی عدالت میں دائر کرنے کیلئے قانونی معاونت فراہم کرتا ہے‘ عرب امارات میں پاکستانی سکولوں کی تعداد سات ہے۔

بکا خیل آئی ڈی پیز کا کیمپ پاک فوج اور فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام ہے اس کیمپ کے چار فیز ہیں جو دیئے گئے وقت میں 32 سو خاندانوں اور 19 ہزار 200 افراد کو رہائش دینے کی استعداد رکھتے ہیں ۔ افغانستان میں 25 قیدی ایسے بھی ہیں جو اپنی سزائیں کاٹ چکے ہیں اور 17 قیدی پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی لئے ہر ایک پر200 امریکی ڈالر خرچ کرکے پاکستان لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انڈونیشیاء نے پاکستان کے کینو پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ چائنہ اور پاکستان کے درمیان 15 معاہدے ہوئے ہیں۔ سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے چین میں قید پاکستانیوں کو اجازت ہوگی کہ وہ اپنی باقی کی سزا پاکستان میں پوری کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفی وزیر مراد سعید ‘ پارلیمانی سیکرٹری عندلیب عباس‘ پارلیمانی سیکرٹری جویریا ظفر‘ پارلیمانی سیکرٹری شاندانہ گلزار ‘ پارلیمانی وزیر علی محمد خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

مراد سعید نے کہا کہ کابینہ میں دو فیصلے ہوئے ہیں کہ بیرون ملک میں جو پاکستانی ہیں ان کے حوالے سے دوسرے ممالک سے معاہدے کئے جارہے ہیں کہ جس تنخواہ میں وہ لے کر جائیں گے وہ تنخواہ ان کو دی جائینگے اور بیرون ممالک میں موجود پاکستانیوں کو قانونی معاونت دی جائے گی۔ پارلیمانی سیکرٹری عندلیب عباس نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سکولوں کی تعداد 7 ہے جو پاکستانی کمیونٹی کیلئے بنائے گئے ہیں۔

ان سکولوں میں ٹیچرز کو بھی معیار بہتر کرنے کا کہا گیا ہے لیکن ان سکولوں میں مسائل ہیں جن کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری شاندانہ نے کہا کہ برآمدات میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے وزیراعظم پاکستان نے 19 اکتوبر 2018 ء بدھ کے روز 29 رکنی سرکردہ کاروباری افراد کی کونسل (سی بی ایل) کے پہلے اجلاس کی صدارت کی تھی پارلیمانی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ دس ہزار 91 لوگ بکا خیل شمالی وزیرستان کیمپ میں ہیں ان کو پچیس ہزار روپے ملتے ہیں اور چھ ماہ کیلئے راشن ان کو ملتا ہے ایک سوال کے جواب میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہمیں ائی ڈی پیز کے حولے سے سمت دے دیں ہم اس حوالے سے کام کرنے کو تیار ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری عندلیب عباس نے کہا کہ افغانستان سے جب بھی میٹنگ ہوگی ہے تو یہ مسئلہ اٹھایا جاتا ہے کہ بتایا جائے کہ افغانستان میں کتنے قیدی ہیں گزشتہ میٹنگ میں پتہ چلا ہے کہ پچیس پاکستانی ایسے ہیں کہ جو اپنی سزا بھی کاٹ چکے ہیں ہمیں یو این او کے ادارے ہمیں قیدیوں کے بارے میں بتاتے ہیں 17 قیدیوں کو ہم واپس لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے معاونت کرنا بہت مشکل ہے۔

ہم نے چھ سے سات ہزار لوگوں کے معاملات ٹھیک کروائے ہیں ہماری ایمبیسی کو بھی پاکستانیوں کو معاونت کرنے میں مسکلات ہیں ورکرز کیلئے ویزا فیس 3 سو روپے پر ہم نے سعودی عرب کو راضی کیا ہے پارلیمانی سیکرٹری شاندانہ گلزار نے کہا کہ نئی ڈرا پیک اسکیموں کی صورتحال کے تہت ایل ٹی ایل ڈی نان ٹیکسٹائل 2017 ء میں مجموعی کیسز کی تعداد 1115 اور انفرادی کیسز کی تعداد 26985 اور کلیم کردہ کل 2324.60 ملین تھی جبکہ 2017-18 میں مجموعی کیسز کی تعداد 4851 انفرادی کیسز کی تعداد 279006 اور کلیم کردہ کل رقم 35243.18 اور 455 مجموعی ہے جو کل کلیم کردہ رقم جو ادا کردی گئی ہے وہ ہے 2599.31 ملین روپے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی عادت ہے جب بھی امریکہ میں الیکشن آتے ہیں تو وہ سٹیل پر ڈیوٹی بڑھا دیتے ہیں اندونیشیاء نے نہ صرف پاکستانی کینو پر عائد پابندی کردی ہے بلکہ پاکستان سے کینو کی برآمد کیلئے مقررہ وقت میں توسیع کردی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری عندلیب عباس نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ پندرہ عماہدے ہوئے ہیں اس میں زراعت پر بہت فوکس کیا گیا ہے ہم ہر سال چار ارب روپے خوردنی تیل کی امپورٹ پر لگاتے ہیں۔

چین میں سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے چین میں قید پاکستانیوں کو اجازت ہوگی کہ وہ اپنی باقی سزا پاکستان میں پوری کر سکیں گے۔ انہوں نے کہ اکہ معاہدوں میں سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون‘ زرعی تعاون ‘ غربت میں کمی‘ تجارتی اور معاشی تعلقات کی مضبوطی اور سائنس و ٹیکنالوجی‘ موسمیاتی تبدیلی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعلقات کو برھانے کے معاہدے شامل ہیں۔