پنجاب حکومت کا سعودی عرب کی طرز پر سرکاری خطبہ جمعہ کی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ

جمعہ کی نماز کیلئے حکومت کی جانب سے خطبے کا متن تیار اور فراہم کرنے کی ذمہ داری محکمہ اوقاف کو سونپ دی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 10 دسمبر 2018 21:59

پنجاب حکومت کا سعودی عرب کی طرز پر سرکاری خطبہ جمعہ کی پالیسی نافذ کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2018ء) پنجاب حکومت کا مساجد میں سرکاری خطبے کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، جمعہ کی نماز کیلئے حکومت کی جانب سے خطبے کا متن تیار کرنے کی ذمہ داری محکمہ اوقاف کو سونپ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں مذہبی منافرت اور فرقہ پرستی کی بنیاد پر اختلافات کو ختم کرنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے سعودی عرب کی طرز پر سرکاری خطبہ جمعہ کی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے ذمہ داری محکمہ اوقاف کو سونپی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف اس سلسلے میں باقاعدہ پالیسی تیار کرے گا۔ محکمہ اوقاف تمام مسلک کی مساجد کو جمعہ کے خطبے کا متن فراہم کیا جائے گا۔ اگر کسی بھی مسجد کا امام سرکاری خطبے کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، اس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ حکومتی پالیسی کیخلاف جانے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صوبے میں مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے لیا گیا ہے۔ تاہم سرکاری خطبہ جمعہ کی پالیسی کا باقاعدہ اطلاق صوبائی کابینہ کی باقاعدہ منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :