Live Updates

خوفزدہ نہیں ہے اور نہ ہی گندی زبان استعمال نہیں کرنا چاہتے‘چودھری منظور

پیر 10 دسمبر 2018 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظورنے کہاکہ فیاض الحسن چوہان کا آغاز مذہبی جماعت سے تھا پھر ق لیگ میں گئے مسلم لیگ ن کے تلوے چاٹنے کے بعد تحریک انصاف میں گئے لیکن اگر آپ نے اپنا رویہ نہ بدلا تو محسابہ کریں گئے،بلاول بھٹو کو ابھی نوٹس ہوا ہے جب بلاول نے سخت بات کی جس بات کا نوٹس دیا گیا ہے۔

اس وقت بلاول ایک سال کے تھے اور یہ جو نوٹس کیاگیا ہے پراپرٹی عدالت کے ذریعے خریدی ہے۔

(جاری ہے)

پہلے ذوالفقار بھٹو شہید کے خلاف ایسی کمپین کی گئی پھر انہیں عدالتی قتل کیا گیا اور آج بھی ریفرنس موجودہے۔زرداری صاحب کو ساڑھے گیارہ سال جیل میں رکھنے کے بعدباعزت بری کیاگیا عمران خان اور نوازشریف کی آف شور کمپنیاں تھی عمران خان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ۔انہوںنے کہاکہ بنی گالا غیر قانونی ہے اگر اس ملک میں بات کرنا جرم ہے بلاول بھٹو نہیں بات کرے گا تو اور کون کرے گا۔اس کھیل کو عمران خان کھیلنا ہی چاہتے ہیں تو تمام سٹیک ہولڈرز کاکہناچاہتا ہوں کہ ہم خوفزدہ نہیں ۔ہم گندی زبان استعمال نہیں کرنا چاہتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات