گورنمنٹ کالج حیدرآبادمیں گزشتہ ہفتے سے جاری اسپورٹس رنگارنگ اندازمیں اختتام پذیرہوگیا

پیر 10 دسمبر 2018 23:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) تاریخی گورنمنٹ کالج حیدرآبادمیں گزشتہ ہفتے سے جاری اسپورٹس رنگارنگ اندازمیں اختتام پذیرہوگیا، سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ کی ہدایت پر منعقدہ اس بڑے اسپورٹس ایونٹ میں کالج کے ہزاروں طلبہ نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا، سیکڑوںطلبہ نے ایک سے زائد کھیل میں حصہ لیااوراپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے ۔

ٖفٹسال ،بیڈمنٹن ،والی بال ،رسہ کشی ،کرکٹ ،شارٹ اورلانگ جمپ ،کراس کنٹری،ڈسکس تھرو،ٹیبل ٹینس ،جوڈوکراٹے ودیگر کھیلوںکے شاندارمقابلے دیکھنے کوملے۔تقریب کے آغازکالج کے وسیع وعریض گرائونڈ میں تلاوت اورنعت رسولﷺ سے کیاگیا، انجینئرنگ، میڈیکل ،کمپیوٹرسائنس اورآرٹس کی تمام16کلاسوں کے طلبہ نے اپنے کلاس ٹیچرزکے ہمراہ شاندار اندازمیںمارچ پاسٹ کیا، پی ٹی شوکامظاہرہ کیاگیا، تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری کوآرڈی نیشن ڈپارٹمنٹس حکومت سندھ اخترعنایت بھرگڑی ،ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ اپتھامالوجی پروفیسر ڈاکٹر خالداقبال تالپور،اسپورٹس کوآرڈی نیٹر کالج ایجوکیشن سندھ سیدراحت علی شاہ ودیگرتھے، اخترعنایت بھرگڑی ودیگرمقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ گورنمنٹ کالج حیدرآبادنے لیڈراورکھلاڑی پیداکیے ہیں ،کالج کے تعلیمی نتائج اور اسپورٹس میں چمپیئن ٹرافیاں متاثرکن ہیں۔

(جاری ہے)

ہرجگہ اسی کالج کے پڑھے لکھے لوگ نظرآتے ہیں، ڈاکٹرناصر اوران کے پروفیسر زکالج کے لیے انتھک محنت کررہے ہیں یہ مادرعلمی سرکاری اورنجی تمام کالجزکے مثالی حیثیت رکھتاہے۔طلبہ کی صلاحیتیں اورجوش وجذبہ دیکھ کر مطمئن ہیں کہ ملک کامسقتبل تابناک ہے، کالج پرنسپل ڈاکٹرناصرنے افتتاحی کلمات میں کالج کاتعارف ،اسپورٹس ویک اور آئندہ کاموں پر اظہارخیالات کیا، اس موقع پرسابق ایم پی اے وصدرالمنائی عبدالرحمن راجپوت ، پروفیسر امتیازسومرو،پروفیسر ڈاکٹراقلیم حیدر،پروفیسر سلیم مغل ،سابق پرنسپل ،عمائدین شہر،ریٹائرڈ پروفیسرزاوروالدین کی بڑی تعدادشریک تھی، اختتام پر ہر گیم اورمجموعی طورپرپورے ایونٹ میں اول ،دوم ،سوم آنے والے کھلاڑیوں اور ان کی ٹیم میں انعامات تقسیم کیے گئے، پروفیسراسلم انٹرکی کلاسXII-M3 نے مجموعی طورپرسب سے زیادہ تمغے حاصل کرکے کالج ٹرافی اپنے نام کرڈالی۔

متعلقہ عنوان :