انگلینڈ کا دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیسٹ اور ون ڈے سکواڈز کا اعلان

ٹیسٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ڈیوڈ ویلے کی انجری سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ون ڈے ٹیم میں واپسی، ثام کیورن اور ڈاسن ڈراپ

پیر 10 دسمبر 2018 23:55

انگلینڈ کا دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیسٹ اور ون ڈے سکواڈز کا اعلان
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) انگلینڈ نے آئندہ برس شیڈول دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیسٹ اور ون ڈے سکواڈز کا اعلان کر دیا، ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے والے انگلش سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ڈیوڈ ویلے کی انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ثام کیورن، لیام ڈاسن اور سٹون ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ ٹیسٹ سکواڈ کپتان جوروٹ، معین علی، جیمز اینڈرسن، جونی بیئرسٹو، سٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، ثام کیورن، جوئے ڈینلی، بین فوکس، کیٹن جیننگز، جیک لیچ، عادل رشید، بین سٹوکس، اولی سٹون اور کرس ووکس پر مشتمل ہے، اعلان کردہ ون ڈے ٹیم میں کپتان ایوان مورگن، معین علی، جونی بیئرسٹو، جوز بٹلر، ٹام کیورن، جوئے ڈینلی، ایلکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جوروٹ، جیسن روئے، بین سٹوکس، ڈیوڈ ویلے، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :