عامر لیاقت نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ ظاہرکردیا

میں اور طوبیٰ ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے تو فلم سینسر بھی کم ہی ہو گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 10 دسمبر 2018 22:23

عامر لیاقت نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ ظاہرکردیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10 دسمبر 2018ء) :معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔انکا کہنا تھا کہ میں طوبیٰ کو فلم انڈسٹری میں لارہا ہوں۔ میں اور طوبیٰ اگر اکٹھے فلم کریں گے تو سینسر بھی کم ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر عامر لیاقت حسین گزشتہ کچھ دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اسکی وجہ انکی دوسری شادی ہے۔

کچھ لوگوں کی جانب سے انکی دوسری شادی کو متنازعہ بنانے کی کوشش بھی کی گئی تاہم عامر لیاقت نے اس پر اپنے مخالفین کو منہ توڑ جواب دے ڈالا ہے اور وہ اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ بہت خوش ہیں۔تازہ ترین خبر کے مطابق عامر لیاقت حسین نے اپنی بیوی طوبیٰ کو فلم انڈسٹری میں لانے کا بھی اشارہ دے دیا ہے۔وہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ میں بہت کھلے ذہن کا مالک ہوں اور میں طوبیٰ کو فلم انڈسٹری میں اس لئیے بھی کام کرنے کی اجازت دوں گا کہ مجھے اپنی دوست پر اعتماد ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر میں اور طوبیٰ اکٹھے فلم کریں گے تو وہ سینسر بھی کم ہوگی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ نیٹ فلیکس کے بینر تلے فلم بنا سکتے ہیں۔اس موقع پر دونوں نے بتایا کہ ان کی پانچ سال سے دوستی ہے۔طوبیٰ کا کہنا تھا کہ میں نے عامر لیاقت سے بہت کچھ سیکھا اور کبھی ان کی ڈانٹ سے نہیں روئی مگر ان کو پریشان دیکھ کر رو دیتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں اپنے شوہر عامر لیاقت کو پینتھر کہہ کر بلاتی ہوں کیونکہ ان جیسی طاقت کسی میں نہیں یہ کئی کئی گھںٹے کام کرتے رہتے ہیں۔

عامر لیاقت نے کہا کہ میری دوسری شادی پر لوگوں نے بہت پراپیگنڈا کیا مگر میں نے برداشت کیا۔انکا کہنا تھا کہ 17 سالوں میں حالات کی تمازت نے میرا چہرہ جھلسا دیا تھا اور اب میں طوبیٰ کی چھاوں میں ہوں اور یہ ایسی چھاوں ہے کہ اس کی مثال نہیں ملتی کیونکہ طوبیٰ جنت میں لگے درخت کا نام ہے اور میری بیوی اس کی عملی تصویر ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عامر لیاقت نے انکشاف کیا کہ میں نے طوبیٰ کو شادی کی پیشکش کی تو یہ خاموش ہو گئیں تو میں نے گھٹنوں پر بیٹھ کر انہیں ایک گلاب کا پھول پیش کیا جس پر یہ بہت گھبرا گئیں ۔تاہم عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں اپنی شادی سے بہت خوش ہوں۔