فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں عالمی یوم انسانی حقوق کے حوالہ سے فلم فیسٹیول

ڈاکومنٹری ’’لڑکی جس نے میری زندگی بچائی‘‘ دکھائی گئی

پیر 10 دسمبر 2018 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی نے پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ ایڈووکیسی کے تعاون سے عالمی انسانی حقوق دن کے حوالہ سے فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ فلم فیسٹیول میں ’’لڑکی جس نے میری زندگی بچائی‘‘ کے عنوان سے طلباء و فیکلٹی ممبران کو ڈاکو منٹری دکھائی گئی۔ اس موقع پر سویڈش سفیر انگریڈ جانسن مہمان خصوصی تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی وہ ادارہ ہے جو صنفی حقوق کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں انسانی حقوق انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ہمیں ہر کسی کو انسانی حقوق کے لئے متحرک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر کوئی انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کر رہا ہے۔ اس موقع پر فاطمہ جناح یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے کہا کہ ہمیں عوام میں انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے حقوق حاصل کر سکیں اور خواتین کو زندگی کے ہر پہلو میں اپنے حقوق سے آگاہی ہو۔