آنے والے دن مسلم لیگ ن کی سیاست کے لئے بہتر ہوں گے،احسن اقبال

پیر 10 دسمبر 2018 23:58

آنے والے دن مسلم لیگ ن کی سیاست کے لئے بہتر ہوں گے،احسن اقبال
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی ساٹھ سالہ تاریخ میں پہلی بار مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 12 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے دن مسلم لیگ ن کی سیاست کے لئے بہتر ہوں گے۔ نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا۔

(جاری ہے)

لوڈشیڈنگ کو ختم کیا‘ اور سسٹم میں بارہ ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ، اسی طرح ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ کو دس ارب سے بڑھا کر 46 ارب تک کردیا گیا اور جی ڈی پی کی شرح کو تین فیصد سے چھ فیصد کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) احتساب کے حق میں ہے‘ سب سے پہلے احتساب کا عمل حکمرانوں سے شروع ہونا چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں پر لگائے گئے فنڈز کی ایک ایک پائی کا حساب دیں گے۔ ہم میدان چھوڑنے والے نہیں۔