Live Updates

بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار

جولائی سے نومبر کے درمیان بیرون ممالک سے 9 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات زر بھیج دیں

muhammad ali محمد علی پیر 10 دسمبر 2018 22:59

بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2018ء) بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار، جولائی سے نومبر کے درمیان بیرون ممالک سے 9 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات بھیج دیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے بیرون مملک پاکستانیوں کی جانب سے رقوم بھیجنے کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں جولائی سے نومبر کے ماہ کے درمیان موصول ہونے والی ترسیلات زر میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے نومبر کے ماہ میں 1.6 ارب ڈالرز سے زائد کی رقوم پاکستان بھیجیں۔ جبکہ رواں مالی سال کے دوران جولائی سے نومبر کے درمیان کل 9 ارب ڈالرز سے زائد کی رقوم پاکستان بھیجی گئیں۔

(جاری ہے)

بیرون ممالک پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں رقوم پاکستان بھیجی گئی ہیں۔ اسی باعث پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ حکومت پر موجود زرمبادلہ ذخائر کی کمی کا دباو بھی کسی حد تک کم ہوا ہے۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر کیلئے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں سے عطیات دینے کی اپیل کے باعث بھی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات