سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈدوب گیا

سعودی شہزادی الجوہرہ بنت فیصل بن سعد السعود انتقال کرگئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 10 دسمبر 2018 23:21

سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈدوب گیا
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10 دسمبر 2018ء) :سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈوب گیا ،سعودی شہزادی الجوہرہ بنت فیصل بن سعد السعود خالق حقیقی سے جاملیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈوب چکا ہے۔سعودی شہزادی الجوہرہ بنت فیصل بن سعد السعود کے انتقال کی خبر سنتے ہی سعودی خاندان پر غم و حزن چھا گیا۔سعودی شہزادی الجوہرہ بنت فیصل بن سعد السعود ایک عرصے سے علیل تھیں تاہم وہ ایک عرصہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملی ہیں۔

(جاری ہے)

انکی وفات کی اطلاع کی خبر سنتے ہی شاہی خاندان صدمے سے دوچار ہو گیا ،اس موقع پر دنیا بھر کی اہم شخصیات کی جانب سے شاہ سلمان کی خدمت میں تعزیت پیش کی جا رہی ہے۔متحدہ عرب امارات کے صدر، شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شہزادی الجوہرہ بنت فیصل بن سعد السعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کا پیغام بھیجا۔انکی آخری رسومات شاہی خاندان کی روایات کے مطابق ادا کی جائیں گی اور انکی تدفین بھی ریاض میں ہوگی