سٹنٹ مین نے ساڑھے آٹھ گھنٹوں تک تنی ہوئی رسی پر رکھی کرسی پر بیٹھ کر عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 دسمبر 2018 23:30

سٹنٹ مین نے ساڑھے آٹھ گھنٹوں تک تنی ہوئی رسی پر رکھی کرسی پر بیٹھ  کر ..

سوئزر لینڈ میں ایک سٹنٹ مین نے تنی ہوئی رسی پر رکھی کرسی پر 8 گھنٹے سے زیادہ بیٹھ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق ک کہ فریڈی نوک نے تنی ہوئی رسی پر رکھی کرسی پر 8 گھنٹے 30 منٹ اور 55 سیکنڈ تک بیٹھ کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ریکارڈ بنانے کی یہ تقریب ایبیکون کے مال آف سوئزرلینڈ میں ہوئی۔
98 فٹ کی اس رسی پر رکھی کرسی پر بیٹھے ہوئے فریڈی کو کھاتے، حرکت کرتے اور بولتے بھی دیکھا گیا ہے۔
اس ریکارڈ کے تقریب کے دن اتفاقیہ طور پر مال آف سوئزرلینڈ کی سالگرہ بھی تھی۔

متعلقہ عنوان :