لاہور، گریڈ 19کے 07جبکہ گریڈ 18کے 02ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹرز کے تقر رو تبادلوں کے احکامات جاری

منگل 11 دسمبر 2018 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب ندیم اسلم چوہدری نے گریڈ 19کے 07ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر (ڈی پی پی ) جبکہ گریڈ 18کے 02ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹرز کے تقر رو تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پراسیکیوشن آفس آرڈر ، نمبری پی پی ڈی / 4855 کے تحت ڈی پی پی رائے مشتاق احمد کو پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے آفس سے تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے پیش رو جام صلاح الدین کو پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی پی پی منڈی بہاؤالدین ملک امان اللہ کھوکھر کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ رب نواز بھون کو منڈی بہاؤالدین رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی پی پراسیکیورٹر جنرل آفس لاہور محبوب علی کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جھنگ لگا دیا گیا ہے۔ ڈی پی پی چکوال مظفر علی رانجھا کو فیصل آباد ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی پی پی جھنگ محمد افضل کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چنیوٹ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ مزید برآں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز عبدالقدوس اور آفتاب ظفر کو بالترتیب ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز خوشاب اور ڈی جی خان لگا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :