افغان طالبان کا ساتھ دینے پر جرمن شہری کو 6 برس قید کی سزا

منگل 11 دسمبر 2018 11:00

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) جرمنی کی عدالت نے افغان طالبان کا ساتھ دینے اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت ایک جرمن شہری کو 6 برس قید کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ڈوسلڈورف کی علاقائی عدالت کے اس فیصلے سے پہلے اس37 سالہ ملزم نے متعدد الزامات کا اعتراف کر لیا تھا، تاہم اس پر اقدام قتل کا الزام ثابت نہیں ہو سکا ۔ اس جرمن شہری کو رواں برس فروری میں افغانستان کے جنوب میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے مطابق یہ جرمن شہری پانچ برس تک طالبان کی صفوں میں شامل رہا۔