جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر کی دورہ چین کے آخر میں ہم منصب شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں

تجارتی معاملات میں بہتر تعاون کی اہمیت ماضی سے زیادہ ہو چکی ہے، فرانک والٹر شٹائن مائر

منگل 11 دسمبر 2018 11:00

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) جرمنی کے صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے اپنے دورہ چین کے آخر میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق چین اور امریکا کے مابین تجارتی لڑائی کے تناظر نے جرمن صدر کا کہنا تھا کہ تجارتی معاملات میں بہتر تعاون کی اہمیت اب پہلے سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے موجودہ ورلڈ آرڈر کی بحالی اور مشترکہ مفادات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ دوسری جانب چینی صدر نے بھی بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں جرمنی کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :