دوران اجلاس وزیراعظم کا شیخ رشید سے دلچسپ سوال
شیخ صاحب کوئی ریلوے افسر آپ کو تنگ تو نہیں کرتا؟ ایسا ہوا تو آپ کے علم میں ضرور لاؤں گا۔۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا جواب
مقدس فاروق اعوان منگل 11 دسمبر 2018 11:59
(جاری ہے)
اجلاس میں شیخ رشید نمبر ون جبکہ مراد سعید نمبر ٹو رہے۔سربراہ شیخ رشید احمد نے 12برس بعد دوبارہ وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالا۔
وزیر کے تقرر کے ساتھ ہی ریلوے میں نئے دور کا آغاز ہوا۔ اور ریلوے کی آمدن میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا۔ نئی حکومت کے آنے کے بعد محکمہریلوے کی آمدنی میں 55 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے کا سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آمدن میں اضافہ مسافروں اور فریٹ بزنس بڑھنے سے ہوا۔اور یہی وجہ ہے کہریلوے نے پچھلے مہنیوں کے مقابلے میں گذشتہ دو مہینوں میں 55 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ریلوے پر سالانہ 86 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔جس میں 50ارب ریلوے کی اپنی آمدنی ہے جب کہ 36ارب ریلوے کا خسارہ ہوتا تھا تاہم ریلوےکے اس خسارے میں بھی کمی آئے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح فریٹ بزنس رہا اور ٹرینیوں کے اضافے سے مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا تو ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ریلوے کی آمدنی میں 6 ارب روپے سالانہ اضافہ ہو جس کے بعد ریلوے کا خسارہ کم ہو کر 29ارب تک محدود ہونے کا امکان ہے۔ اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر شیخ رشید مرکز نگاہ بنے رہے۔انہوں نے اپنے محکمے کے حوالے سے بریفنگ بھی خود دی ،اس دوران وزیر اعظم بھی شیخ رشید کی تعریفیں کرتے رہے جبکہ وفاقی کابینہ کے تمام اراکین بھی شیخ رشید کی غیرمعمولی کارکردگی پرڈیسک بجا کر وفاقی وزیر کو داد دیتے رہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.