بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، عثمان خواجہ

منگل 11 دسمبر 2018 12:12

بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، ..
پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں جاندار کم بیک کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ اپنے ایک بیان میں عثمان خواجہ نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، بھارت نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ ہم سے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہاکہ اس شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو 31 رنز سے شکست دیکر 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے اور اب آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 14 دسمبر کو پرتھ کے مقام پر شروع ہوگا۔

عثمان خواجہ نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کے لئے تمام کھلاڑیوں کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی اور اس مقصد کے حصول کے لئے کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :