سعودی شہر جدہ میں خاتون بنیادی ڈھانچے کے شعبے کی ڈائریکٹر جنرل تعینات

منگل 11 دسمبر 2018 12:20

سعودی شہر جدہ میں خاتون بنیادی ڈھانچے کے شعبے کی ڈائریکٹر جنرل تعینات
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک خاتون کو بنیادی ڈھانچے کے شعبے کی ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا۔العربیہ ٹی ویکے مطابق جدہ گورنری کے سیکرٹری صالح بن علی الترکی نے ایک بیان میں بتایا کہ انجنیر ھبہ بنت ماجد سیف کو انفراسٹرکچر کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انجینئر طارق بن سعید الزھرانی کو ٹیکنیکل ایڈمنسٹریشن اور بنیادی ڈھانچے کے ڈائریکٹر جنرل کا براہ راست تکنیکی معاون مقرر کیا گیا۔

جدہ گورنری میں اہم عہدے ہر خاتون کی تعینات کا مقصد حکومت کی خواتین کو با اختیار بنانے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیرو اور بہتری کے لیے خواتین کے کردار کو یقینی بنانا ہے۔واضح رہیکہ جدہ گورنری میںکسی خاتون کی یہ پہلی تعیناتی نہیں، اس سے قبل بھی مختلف شعبوں میں خواتین کی تعیناتی عمل میںلائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :