اوورسیز پاکستانیوں کے لیے موبائل فونز پر ڈیوٹی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے وضاحت کردی
سمیرا فقیرحسین منگل 11 دسمبر 2018 12:04
(جاری ہے)
ایسے موبائل فون کی رجسٹریشن یا ڈیوٹی ٹیکس کی ادائیگی بھی ضروری نہیں ہے جسے پاکستان میں 30 دن سے کم استعمال کیا جانا ہے۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ ایسے کسی موبائل فون پر ڈیوٹی ٹیکس عائد نہیں ہو گا جسے پاکستان میں یکم دسمبر 2018ء سے پہلے ایکٹیویٹ یا استعمال کیا گیا تھا۔ حماد اظہر نے مزید بتایا کہ ڈیوٹی ٹیکس کی ادائیگی ائیرپورٹ یا پھر پاکستان بھر میں موجود کسٹم ہاؤسز میں کی جا سکتی ہے۔ رجسٹریشن یا ڈیوٹی ٹیکس کی ادائیگی کے وقت موبائل فونز ہرگز ضبط نہیں کیے جاتے۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے کچھ دیر قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی ٹویٹر پیغام جاری کیا تھا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی موبائل فون لا سکتے ہیں ، لیکن اضافی فون پر ٹیکس عائد ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ارب ڈالر کے فون درآمد ہو رہے ہیں ۔ موبائل درآمد پر ٹیکس عائد نہیں کریں گے تو کیسے چلے گا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 60 ڈالر سے کم قیمت کے موبائل فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے۔ مہنگے موبائل فون پر38 فیصد ٹیکس ہے۔ ہمیں ٹیکس کلچر اپنانا ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.