Live Updates

یوسف بیگ مرزا وزیراعظم کے معاون برائے میڈیا مقرر

یوسف بیگ مرزا کو اعزازی طور پر مقرر کیا گیا، نوٹیفیکشن جاری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 11 دسمبر 2018 12:32

یوسف بیگ مرزا وزیراعظم کے معاون برائے میڈیا مقرر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11دسمبر2018ء) یوسف بیگ مرزا وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے میڈیا مقرر کر دئیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوسف بیگ مرزا کو وزیراعظم عمران خان کا معاون برائے میڈیا مقررن کیا گیا ہے۔یوسف بیگ مرزا کو اعزاز طور پر مقرر کیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔

یوسف بیگ مرزا سے متعلق دو روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کیا جا سکتا ہے۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوا تھا۔پیر کو کابینہ کے خصوصی اجلاس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس 9 گھنٹے جاری رہا۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک نہایت مشکل وقت میں حکومت سنبھالی ہے، آج ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، پاکستان آج خطہ کے دوسرے ممالک کے مقابلہ میں بھی بہت سارے شعبوں میں پیچھے رہ گیا ہے، ایسے حالات میں کچھ نہ کرنا یا معمول کے مطابق کارروائی آپشن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں غریب کی حالتِ زار کی بہتری کی بات اکثر ہوتی رہی ہے لیکن سابقہ حکومتوں اور موجودہ حکومت میں یہ فرق ہے کہ ہم نے ملک اور عوام کی حالت کی بہتری کی بات محض ووٹ حاصل کرنے کیلئے نہیں کی بلکہ ہم دل سے اس پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کینسر ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کے قیام کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر نیت ٹھیک ہو اور ارادے مضبوط ہوں تو کوئی چیز ناممکن نہیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ آج ملک میں 40 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، 43 فیصد سٹنٹڈ گروتھ ہے، ان حالات میں ہم پر یہ ذمہ داری ہے کہ ہم موجودہ حالات کو ٹھیک کریں۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ وزارتوں کی کارکردگی کا ہر تین ماہ بعد باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور ہر وزارت کومزید ٹارگٹ دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سو دنوں میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ انہوں نے وزراء کو ہدایت کی کہ وزارتوں کی جانب سے ان سو دنوں میں جو اہداف مقر ر کئے گئے ہیں ان کے حصول کیلئے لائحہ عمل تشکیل دے کر ان کو یقینی بنایا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات