شہنشاہ جذبات دلیپ کمار نے زندگی کی 96بہاریں دیکھ لیں

دلیپ کمار وہ پہلے اداکار ہیں جنہیں 1954 میں فلم فیئر کے بہترین ایکٹر ایوارڈ سے نوازا گیا

منگل 11 دسمبر 2018 12:56

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار نے زندگی کی 96بہاریں دیکھ لیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے زندگی کی 96بہاریں دیکھ لیں- اس موقع پر ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے فیملی اور قریبی دوستوں کے لیے دعوت کا اہتمام کیا۔دلیپ کمار اور سائرہ بانو سال 1966 سے ایک ساتھ ہیں اور ان دونوں کی ازدواجی زندگی بولی وڈ کے کامیاب شادیوں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دلیپ کمار نے اپنے کیریئر کے عروج پر سائرہ بانو کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے سے انکار بھی کیا تھا، کیوں کہ ان کا ماننا تھا کہ سائرہ ان سے عمر میں کافی چھوٹی ہیں۔تاہم یہ دونوں 11 اکتوبر 1966 کو شادی کے رشتے میں منسلک ہوئے، اس وقت دلیپ کمار 44 سال جبکہ سائرہ بانو صرف 22 سال کی تھیں۔

(جاری ہے)

دلیپ کمار بولی وڈ کے پہلے سپر اسٹار ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے، انہوں نے بولی وڈ میں آنے سے قبل اپنا نام یوسف خان سے تبدیل کرکے دلیپ کمار رکھا تھا۔

اپنے کیریئر کے عروج پر وہ کسی بھی فلم میں کام کرنے کے لیے 5 لاکھ سے 11 لاکھ معاوضے کا مطالبہ کرتے تھے، جو اس وقت بہت بڑی رقم مانی جاتی تھی۔دلیپ کمار وہ پہلے اداکار ہیں جنہیں 1954 میں فلم فیئر کے بہترین ایکٹر ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہیں پاکستانی حکومت کی جانب سے سال 1988 میں سب سے بڑے شہری اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ان کی آخری فلم ‘قلعہ’ 1998 میں ریلیز ہوئی تھی۔دلیپ کمار کو 1991 میں پدمابھوشن، 1994 میں دادا صاحب پھالکے اور 2015 میں پدماوی بھوشن ایوارڈ بھی دیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :